مسلم لیگ ن کا اجلاس: ملکی صورتحال کا جائزہ، مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں  خواجہ سعد رفیق، انجینئر خرم دستگیر خان، مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف، پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔  بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی، خارجہ پالیسی کی ناکامیوںپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔ (پی۔ڈی۔ایم) کے گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ کے کامیاب جلسوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ عوام پی ڈی ایم کی سیاسی جدوجہد میں جس جوش وجذبے کا اظہار کررہے ہیں، اور جلسوں میں شرکت کررہے ہیں، اس سے سلیکٹڈ حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔حکومت کا پراپیگنڈا کے محاذ پر ایڑیاں رگڑنا اور بھارتی میڈیا کے زیراثر غداری کے اوچھے بیانیے کا پرچار شکست خوردگی کی علامت ہے۔ اجلاس نے ایاز صادق کے خلاف منفی اشتہاری مہم چلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرار دیا کہ وضاحت جاری ہونے کے باوجود اس نوعیت کے ہتھکنڈے دراصل عوام کی توجہ مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی، خارجہ پالیسی سمیت ہر محاذ پر بدترین نالائقی وناکامی اور حکومتی کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ اگلے مرحلے میں خیبرپی کے میں پی ڈی ایم کے جلسوں کو بھرپور کامیاب بنانے کے لئے عوام اور کارکنان کو فعال کیاجائے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں قانونی سہولیات نہ دینے کی وزیراعظم عمران خان کی آئی جی جیل خانہ جات کو دھمکی کی شدید مذمت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...