لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے رائونڈ کے پہلے روز بلوچستان نے سدرن پنجاب کیخلاف 6وکٹوں پر 297رنز بنالئے ۔ عمران فرحت 100رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ جبکہ عمران بٹ 92رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم ناردرن کیخلاف 159رنز پر آئوٹ ہو گئی‘علی زریاب 78رنز بناکر نمایاں رہے۔ نعمان علی نے چار جبکہ رضا حسن نے تین کھلاڑیوںکوآئوٹ کیا ۔ ناردرن نے جواب میں تین وکٹوں پر 116رنز بنالئے ۔سندھ نے خیبر پی کے کے خلاف 6وکٹوں پر 245رنز بنالئے ۔فواد عالم 91رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے ۔ سرفراز احمد68رنز پر کھیل رہے ہیں ۔