ملتان ( نیوز رپورٹر )انجمن تاجران تغلق روڈ کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب مغل نے کہا فرانسیسی صدر نے نبی پاک خاتم النبین کی شان میں گستاخی کرکے عالم اسلام کی دل ازاری کی ہے۔جس سے ہر مسلمان رنجیدہ ہے۔ہمیں چاہیے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اپنے ردعمل کا اظہار کرے۔