لاہور (پ ر) انسانی حقوق کیلئے سرگرم رہنما اور معروف فیشن ڈیزائنر ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکے انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہیں آزادی اظہار کے نام پر ایک ارب 75 کروڑ مسلمانوں کو دل آزاری انتہائی مذموم اقدام ہے فرانسیسی صدر کابیان ہر سطح پر قابل مذمت کے اور دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے انسانی حقوق میں مذاہب کا احترام بھی شامل ہے مسلمان ہر مذہب اور دنیا بھر کے لوگوں کے عقائد کا احترام کرتے ہیں سرکاری سطح پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی حوصلہ افزائی کرنا افسوسناک ہے۔
مغرب نبی کریمؐ کی ذات سے مسلمانوں کی عقیدت اور محبت کو سمجھے ہمارے لئے ہر معاملہ زندگی اور موت کا ہے نبی کریمؐ کی محبت کے بغیر ایمان نامکمل ہے آپؐ کی ذات اقدس مسلمانوں کیلئے سب سے بڑھ کر قابل احترام ہے۔