اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی، ایاز صادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا 7 ستمبر کے بعد پاک افواج کیخلاف باتیں شروع کی گئیں، بیٹی کی دھمکیاں اور بلوچستان کی آزادی پر زبان پھسل جانا، یہ بیانیہ بھارت کا ہے۔،لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیکریٹ ایکٹ کے تحت رازفاش کرنے پر سزائے موت یاکورٹ مارشل ہے، ایم کیوایم لندن کی طرح اس پارٹی کو بھی بین کیا جائے، اس حوالے سے اپنی کابینہ میں بھی آوازاٹھاں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ معاملہ معافی ، فوج یا عدلیہ کوبدنام کرنے کا نہیں رہاہے، یہ پاکستانی قوم اور پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے،و بقاکی جنگ میں جس طرح فوجی جوان شہادتیں دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ معافی ہوگی نہ تلافی ہوگی،ان کالیڈربھگوڑا ہے، سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی۔