الخلیل (صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن کی تاریخی مسجد حرم ابراہیمی کو نمازیوں کے داخلے کے لیے بند کر دیا ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا اور اس کے چاروں اطراف میں بڑی تعداد میں فوج تعینات کرکے فلسطینیوں کو مسجد میں عبادت کے لیے آنے سے روک دیا گیا۔ صہیونی فوج کی طرف سے مسجد ابراہیمی میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات پربھی پابندی لگا دی گئی۔