اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری اہلیہ میری دوست ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو میرا بچا ئونہیں ہو سکتا تھا۔ جرمن جریدے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ صرف ایک احمق اپنی بیوی کے ساتھ ہر معاملے پر بات نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر معاملے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور حکومت میں جو مشکلات پیش آتی ہیں ان پر بھی اہلیہ سے بات کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اہلیہ ان کی دوست اور ساتھی ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو میرا بچائو نہیں ہو سکتا تھا۔
میری اہلیہ میری دوست ہیں، وہ نہ ہوتیں تو میرا بچا ونہیں ہو سکتا تھا: وزیراعظم
Nov 01, 2020