اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی پٹرول کی قیمت میں ایک روپے ستاون پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چوراسی پیسے کمی کی ہے پٹرول کی نئی قیمت ایک سو دو روپے چالیس پیسے مقرر کر دی جبکہ ڈیزل کی ایک سو تین روپے بائیس پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے نئی قیمتوںکااطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 102.40 روپے فی لیٹر مقرر ہائی سپیڈ ڈیزل 103.22 روپے فی لٹر مقرر مٹی کا تیل 65.29 روپے لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔ ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے بین القوامی منڈی میں قیمت379 ڈالر فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر 437 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی۔(58.5 ڈالر)9386.32 روپے فی میٹرک ٹن کے اضافے کے بعد اوگرا نے نئی سرکاری قیمت کا اعلان کر دیا۔ اوگرا نے10روپے فی کلو، 114روپے گھریلو سلنڈر اور439 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی 120روپے فی کلو سے بڑھ کر130روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1416 روپے سے بڑھ کر1530 روپے، کمرشل سلنڈر 5449 روپے سے بڑھ کر5888روپے اور فی میٹرک ٹن 120,024 روپے سے بڑھ کر 129,690روپے کی دستیاب ہو گئی۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے رہنما عرفان کھوکھر نے کہا JJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو گزشتہ 6 ماہ میں تقریبا 2ارب روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے اور ایل پی جی پر لگے لیوی ٹیکس سمیت تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔
پٹرول 1.57 روپے‘ ڈیزل 84 پیسے لٹر سستا‘ ایل پی جی 10 روپے کلو مہنگی
Nov 01, 2020