اسلام آباد(نیوزرپورٹر)واشنگٹن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کے زیرا ہتمام امریکی سیاحتی اداروں کو پاکستان کی سیاحت سے متعارف کروانے کیلئے‘‘دلکش پاکستان-ایک نظر’’کے موضوع پر ورچوئول ٹورکا انعقاد کیا گیا ۔ویبینار سے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری سمیت امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی خطاب کیا ، دیگر مقررین میں ایممی ایوارڈ یافتہ ،مس بیتھ ٹراوٹ مین، جرمن ٹریول وی لاگر ، کرسچن بیٹزمین، ثقافتی کھانوں کی ماہر فاطمہ علی اور پریس اتاشی سفارتخانہ پاکستان ملیحہ شاہد بھی شامل تھیں ۔ اس موقع پر مقررین نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور امریکہ میں سیاحتی اداروں کو پاکستان میں سیاحت سے متعلق مواقعوں سے متعارف کرانے کے حوالے سے روشنی ڈا تے ہوئے کہا کہ نہ صرف متاثر کن مناظر بلکہ پاکستان ایک شاندار ماضی، منفرد اور مختلف ثقافت، اورقیمتی ورثے سے مالا مال ملک ہے۔ذوالفقار عباس بخاری نے کہا سیاحت سے وابسطہ تعمیراتی منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے تاکہ سیاحوں کو تمام ممکنہ سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، جدید سہولیات سے آراستہ سیاحتی مقامات پر نئے 35 ہوٹلز تعمیر کئے جارہے ہے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی عوام کو پاکستان آنے کی دعوت دی ۔ایممی ایوارڈ یافتہ مس بیتھ ٹراوٹ مین نے کہا پاکستانی عوام کی گرم جوشی اور مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے،ہم نے پاکستان کو اسکے امیج سے منسلک منفی پروپیگنڈا سے برعکس پر امن، خوبصورت، مہمان نواز، اور قدرتی حسن اور مناظر سے مالامال ملک پایا۔، فاطمہ علی نے کہا پاکستانی کھانے دنیا بھر میں نہ صرف منفرد ہیں بلکہ معیار اور ذائقوں سے بھی بھرپور ہیں۔
واشنگٹن،‘‘دلکش پاکستان ایک نظر’’کے موضوع پر ورچوئل ٹور
Nov 01, 2020