سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی،فیصل واوڈ ا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )  وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈ انے کہا ہے کہ سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی، ایاز صادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا 7 ستمبر کے بعد پاک افواج کیخلاف باتیں شروع کی گئیں، پھرعدلیہ اوراردو زبان کو برابھلاکہاگیا، بیٹی کی دھمکیاں اور بلوچستان کی آزادی پر زبان پھسل جانا، یہ بیانیہ بھارت کا ہے،لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیکریٹ ایکٹ کے تحت رازفاش کرنے پر سزائے موت یاکورٹ مارشل ہے، ایم کیوایم لندن کی طرح اس پارٹی کو بھی بین کیا جائے، اس حوالے سے اپنی کابینہ میں بھی آوازاٹھاں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ معاملہ معافی ، فوج یا عدلیہ کوبدنام کرنے کا نہیں رہاہے، یہ پاکستانی قوم اور پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے،و بقاکی جنگ میں جس طرح فوجی جوان شہادتیں دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ معافی ہوگی نہ تلافی ہوگی،ان کالیڈربھگوڑا ہے، سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی، بھارت کیاوربھی جہاز گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ سب سازش کے تحت ہوا، نہ مریم کا بیانیہ آیا نہ نوازشریف کا جبکہ گستاخانہ خاکوں پر بھی ان کاکوئی بیان نہیں آیا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ نواز شریف گڑگڑا رہا ہے میری چوری نہ پکڑو، سیاست کرنے دو، منگل کو آپ کو کابینہ کے بعد بہت ساری ایسی خبریں ملیں گی، ایازصادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار کرنے والے پی ڈی ایم سیالگ ہوجائیں گے، جو بھارتی بیانیہ لے کر بیٹھے ہیں، ان کے ساتھ ملک احتساب کرے گا، اگراب ہم کھڑے نہیں ہوئے تو یہ ملک دشمنی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کوئی مفاہمت، این آر او، معافی نہیں ہوگی اب صرف سزا ہوگی، خرم دستگیرمیں ہمت ہیتوجوبھی بات ہے اسے سامنے لائیں ، بھارت کو کہتا ہوں آ پہلے دو گرائے تھے اب 200 گرائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن