اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میںآج بتاریخ یکم نومبر بروز اتوار بمقام گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل اشکومن کے ہیڈکوارٹر چھٹورکھنڈ کے چنار گراؤنڈ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے، کارنر میٹنگ کا آغاز 10 بجے دن سے ہوگا۔یکم نومبر کو ہر سال گلگت بلتستان کا یوم آزادی منایا جاتا ہے، یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرا فوجوں کو شکست دے کر آزادی حاصل کی اور پھر 16 روز تک یہ آزاد مملکت قائم رہی جس کے بعد گلگت بلتستان نے رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شمولیت کی۔