عبدالقادر بلوچ کا ممکنہ استعفٰی ، سینیٹر یعقوب ناصر کو ن لیگ  بلوچستان کاصدر بنانے کا امکان

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)  کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ  کے ممکنہ استعفا کی اطلاعات کے بعد سینیٹر یعقوب ناصر کو بلوچستان میں پارٹی صدر بنانے کا امکان ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ  پی ایم ایل این  نے  قادر بلوچ کے علاوہ جمال شاہ کاکڑ سمیت دیگر صوبائی عہدیداروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔جماعت کو فعال بنانے کے لیے پرانے ن لیگی اراکین سمیت نظریاتی کارکنوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن