قیامت کی علامت ،مسلم لیگی غدار ٹھہرے فضل الرحمان ‘ ایاز صادق سے ملاقات 

Nov 01, 2020

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  فضل الرحمان  نے کہا کہ کسی کو اس بات کا حق نہیں دے سکتے کہ ان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لیتے رہیں۔ ایاز صادق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں  فضل الرحمان نے کہا کہ ایاز صادق نے انتہائی ذمے دارانہ اور سنجیدہ بات کی ہے، اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،  ایاز صادق کے بیان سے کوئی اختلاف کرسکتا ہے لیکن وزیرکے بیان پر کیا کہیں گے، اس بات کا حق نہیں دے سکتے کہ ان سے حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ بھی لیتے رہیں اور میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے۔ ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے،  ملکی اداروں کے افراد مقدس ہیں، ان کی عزت کی جانی چاہیئے لیکن تنقید سے کوئی بالاتر نہیں ہے، ہم توہین آمیز رویوں کیخلاف ہیں۔ ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکاہے، ناجائزحکومت ہم پر مسلط نہ کی جائے اور ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے، یہ کابینہ احمقوں کا مربہ ہے۔ پی ڈی ایم کو توڑنے کی سازش کراچی میں ہوئی لیکن پی ڈی ایم قائم ہے اور شیڈول کے مطابق اپنے جلسے جاری رکھے گی، پی ڈی ایم کی قیادت عوام کی بات کرتی ہے۔ استعفوں کا راستہ پی ڈی ایم کے لائحہ میں شامل ہے البتہ عبدالقادربلوچ کے استعفے سے متعلق مجھے علم نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت سیاسی لڑائی میں افواج پاکستان کو شامل نہ کرے بیان  کو قومی سلامتی کے اداروں سے جوڑا دانشمندی نہیں بات کو غلط رنگ دیا گیا موقف پر قائم ہوں بھارت کو ہر سازش ناکام بنائیں گے معاشرے میں ہر طرح کی بات کرنے والے ہیں سیاسی بات کو رنگ دینے کی  کوشش کی گئی ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں میری بات سے اختلاف کیا جا سکتا ہے بھارت کو ہمیشہ کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائیگا بھارت ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوگا کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہئے حکومت نے میرے  بیان کو غلط رنگ دیکر پاکستان کی خدمت نہیں کی ۔

مزیدخبریں