ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر بدعنوان عناصر کی سرپرستی کی جارہی ہے، ابوالخیر 

حیدرآباد(نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے میلاد مصطفیٰ ؐ چوک(کوہ نور) پر مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام ہونے والی میلاد مصطفیٰ ? کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہمسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن مصطفیٰ ؐکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے فرانس میں رسول ؐ کی شان میں گستاخی ہوئی تو مسلمان مضطرب ہوگئے مسلمان اپنی جان دے دے گا لیکن شان مصطفیٰ ؐمیں ادنیٰ سی گستاخی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ملک میں نظام مصطفیٰؐ  نافذ کریں تو ملک میں عدوانصاف کا بول بالا ہوجائے گاریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر کریٹ خائن اور بدعنوان لوگوں کی سرپرستی کی جارہی ہے وزیر اعظم کے دائیں بائیں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو شوگر اسکینڈل،آٹا اسکینڈل میں ملوث ہیں جب تک عدول انصاف نہیں ہو گا ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتاکانفرنس سے ڈاکٹر محمد یونس دانش،پیر سعید نقشبندی،ناظم علی آرائیں،پیر سید عبدالغنی شاہ چشتی سنگھانوی،قاری نیاز احمد نقشبندی،صاحبزادہ محمود احمد قادری،عبدالروف الوانی،ارشاد نقشبندی،حافظ اشفاق حسین قادری،محمد رضوان شیخ نے خطاب کرتے ہوئے جشن ولادت مصطفیٰ ؐ کی اہمیت اور نظام مصطفیٰ ؐکے عملی نفاذ کا عزم کیااس سے قبل جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی مرکزی میلاد ریلی احمد رضا چوک تکونہ پارک صاحبزادہ ابوالخیر محمد بیر صدر جمعیت علماء پاکستان کی قیادت میں نکالی گی۔

ای پیپر دی نیشن