تیسری سہہ ماہی میںجاز 4Gصارفین  کی تعداد میں نمایاں اضافہ 

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ فراہمی کے سب سے بڑے 4Gآپریٹر جاز (JAZZ)نے سال2020ء کی تیسری سہہ ماہی کے دوران4Gسروسز کو وسعت دیتے ہوئے مجموعی طورپر 3ارب70کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس عرصہ میںجاز 4G استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 70فیصد اضافہ کے ساتھ 2کروڑ22لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد بڑھنے اور نیٹ ورک میں توسیع سے ڈیٹا کی آمدن میں 25.4فیصد اضافہ دیکھا گیاہے۔ جاز کے مجموعی صارفین کی تعداد پچھلے سال کے مقابلہ میں 8.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 6کروڑ42لاکھ ہو گئی ہے۔ سال 2020ء کی تیسری سہہ ماہی میں کورونا وباء اور لاک ڈائو ن کے باوجود جاز کی بنیادی آمدن میں 7فیصد اضافہ سامنے آیاہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر جاز عامر ابراہیم کاکہناہے کہ ’’یہ کارکردگی صارفین کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کی جانے والی جاز کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔جاز کی جانب سے سال کی تیسری سہہ ماہی کے دوران نیٹ ورک میں اضافہ اور ڈیجیٹل سروسز بشمول معاشی خدمات کو جاری رکھا گیا۔ہم آج کی دنیا میں مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے ضروری ڈیجیٹل ٹولز کی مدد سے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘مذکورہ عرصہ کے دوران جاز نے ڈیجیٹل خدمات میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کیاہے اور’’ جاز کیش ‘‘کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 56فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ مجموعی طورپر 97لاکھ صارفین تک پہنچ گئی ہے۔جاز کمپنی کی دیگر ڈیجیٹل خدمات کو بھی صارفین نے پسند کیاہے ،جیسے جازکی ازخود دیکھ بھال کرنے والی ایپ’’ جاز ورلڈ‘‘ نے خود کو پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام ایپ کے طورپر منوایا ہے اور اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد چار گنا بڑھ کر 66لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ’’جاز ٹی وی ‘‘ کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 85فیصد اضافہ کے ساتھ 10لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن