قوم نواز شریف کےمفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے : شبلی فراز

اسلام آباد : وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا ، نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  پیغام  میں کہا ہے کہ  سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے۔ نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن