فیصل آباد میں 15 ہزار سے زائد بچے گھروں میں نہ ملنے کی وجہ سے پولیو قطروں سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز 26 اکتوبر کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم مکمل ہو گئی، 3400 سے زائد انسداد پولیو کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 5 سال کی عمر تک کے 13 لاکھ 26 ہزار 9سو37 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ پولیو مہم کے دوران ضلعی انتطامیہ ، محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ نے پولیو مہم کو مانیٹر کیا۔
ذرائع کے مطابق دوسرے اضلاع سے فیصل آباد میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے 9 ہزار سے زائد بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے، مہم کے دوران فیصل آباد سٹی سے 5 لاکھ 2ہزار 7 سو چھیانوے ،جڑانوالہ سے 2 لاکھ 66 ہزار 2سو19، فیصل آباد صدر سے 2 لاکھ 55 ہزار 8 سو 1، تاندلیانوالہ کے 1 لاکھ 33 ہزار 2 سو چھیاسی، سمندری کے 1 لاکھ 12 ہزار 43 اور چک جھمرہ کے 5ہزار 6 سو 72 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکتر بلال احمد کے مطابق پولیو مہم کافی حد تک کامیاب ثابت ہوئی اور پولیو ورکرز نے 100 فیصد ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کی، ان کا کہنا تھا گھروں میں نہ ملنے والے بچوں کے ڈیٹا کو دوسرے اضلاع کے ٹارگٹ کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا۔