سموگ سے حسن ماند لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار


لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں سموگ نے شہر کے حسن کو ماند کر دیا۔ لاہور دنیا کا دوسراآلودہ ترین شہر قرار، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 193 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس فتح گڑھ کے علاقے میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 277 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور کینال روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 237 پر مال روڈ پر 230 اور کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح 215 ہو چکی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں 204 اور ٹاؤن شپ میں سموگ 200 ریکارڈ، اڈہ پلاٹ کے نواح اور رنگ روڈ پر 187 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق 150 سے اوپر سموگ انسان کی صحت کے لیے مضر قرار دی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...