ملتان (جنرل رپورٹر)دھمال ٹی10لیگ کے رائونڈ مقابلے مکمل ہوگئے۔ پوائنٹس ٹیبل پر دو ٹاپ ٹیموں کشمیر الیون اور شاہین ملتان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ چیف آرگنائزر دھمال لیگ مصعب چوہدری کے مطابق سپورٹس کمپلیکس گرائونڈ پر منعقدہ لیگ رائونڈ میں کشمیر الیون نے چاروں میچز جیت کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ شاہین ملتان نے 3میچز جیتے اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فائنل میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے صف بندی کر لی ہے ۔