کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے قندھار میں باغبانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال ویش۔چمن اور سپین بولدک کا بارڈر بند ہونے سے انار کی فصل کا بڑا حصہ گل سڑ جائے گا۔ قندھار کے ضلع ارغستان کے ایک باغبان محمد اللہ نے بتایا کہ باغبانوں نے ضلع بھر کے باغات میں برآمد کرنے کیلئے انار کی فصل تیار کی ہے۔ محمدعبداللہ نے کہا کہ سیکڑوں ٹن انار باغات میں سڑ گئے، یہ باغبانوں کیلئے مشکل وقت ہے اور حکومت کو چاہیے کہ اس مشکل کو دور کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ایک اور باغبان آغا جان نے کہا کہ ہمارے انار تباہ ہو جائیں گے ہماری فصل کیلئے منڈی ہونی چاہیے اور چمن کراسنگ کھولنی چاہیے۔