جیونی اور گردو نواح میں پانی کا مسئلہ،جدوجہد کے لیے پہلا اجلاس 5نومبر کو ہوگا

 جیونی( پر)جیونی میں بی این پی (عوامی) ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے دوستوں کی نشست، پشکان ، گنز ، پانوان ، بندری ، اوکار ، بندی ، روبار ، خرگوشکی اور جیونی  میں پانی کی قلت اور بجلی کی عدم دستیابی پر اہلیان جیونی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو متحد کرکے ایک منظم جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مطالبات میں پشکان ، گنز تا پانوان روڈ کی از سر نو تعمیر ، ٹرالرنگ کا خاتمہ اور صحت و تعلیم کے مسائل بھی شامل رہیں گے۔اس سلسلے میں پہلا عوامی اجتماع  5 نومبر  جمعہ شام 4 بجے  سوشل ویلفیئر  کلب جیونی میں ہوگا۔اجلاس میں بی این پ عوامی کے مرکزی قائد سعید فیض ایڈووکیٹ ، عوامی جیونی کے صدر صالح خمار ، طارق محمد ، نور جیمڈی ، مبین عبداللہ، شوکت محمد اوراویس امام ، نیشنل پارٹی جیونی کے صدر ہارن ساحر ، بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میراکرم حیات ، منظور امامی اور فیصل مختار نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...