جماعت اسلامی، الخدمت فاؤنڈیشن ژوب کے زیر اہتمام وہیل چیئرز تقسیم

ژوب (نامہ نگار) جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں جسکے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر جار اللہ تھے ۔انہوں  نے کہا کہ مصیبت کی ہرگھڑی میں جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن پیش پیش ہے علاقے کے بااثر افراد سے گزارش ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ غریبوں کے ساتھ تعاون کریں تقریب سے جماعت اسلامی ژوب کے ضلعی امیر مولانا عبدالناصر اور سوشل ویلفیئر آفیسر احسان الحق اور الخدمت فاؤنڈیشن ژوب صدر عبدالمالک شاہین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن