دولتالہ سکھو(نامہ نگار)اہلیان گوجرخان ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کابطورڈی جی آئی ایس آئی انتخاب تحصیل گوجر خان کیلئے ایک بڑا اعزازہے،ان خیالات کا اظہار پیرسیداکرار حسین شاہ ہمدانی آف بھنگالی شریف نے اپنے ایک تہنیتی بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے،اپنی مسلح افواج کو ہر محاذ پر سپورٹ کرتے رہیں گے،جن مسلم ممالک کی افواج کمزور تھیں،وہاں دشمن نے پنجے گاڑھ لیے ہیں،ہم دفاع وطن کیلئے کوشاں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ایک انتہائی پروفیشنل آفیسر ہیں،انکی صلاحیتوں سے ملک و ملت کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔