باہتر(نامہ نگار) چیئرمین یو سی کوٹ سونڈکی چوہدری خضر حیات اور وائس چیئرمین راجہ خان نے اپنے مشتر کہ بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ عوام الناس کی اُمنگوں کے عین مطابق ہے اس فیصلے سے عام افرادکو درپیش مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہو نے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہر دلعزیز قائد میجر (ر) طاہر صادق کی ولولہ انگیز قیادت میں ضلعی چیئرپرسن محترمہ ایمان وسیم صاحبہ کی وساطت سے یو نین کونسل کوٹ سونڈکی میں تعمیر و ترقی کے رُکے ہوئے سلسلے کو پھر سے شروع کر ینگے اور اپنی یو سی میں صحت و صفائی،گلیوں نالیوں کی پُختگی اور بجلی کے منصوبوں سمیت عوام کے دیگر بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کر نے کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں گے اِن خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی کوٹ سونڈکی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر یو سی ممبران اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ عوام الناس کی اُمنگوں کا ترجمان ہے، خضر حیات
Nov 01, 2021