شہری اجنبی ریڑھی بانوں ، رکشہ ڈرائیوروں پر نگاہ رکھیں : شیخ عبدالقدوس

کلرسیداں(نامہ نگار)چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلفا ًکہتے ہیں کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ میں ایوان سمیت انہیں بھی بے خبر رکھا گیا یہ محکمہ ایکسائز کی گہری سازش تھی جس کو وہ بے نقاب کرکے دم لیں گے ۔انہوں نے زور دیا کہ شہری اجنبی ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں پر نگاہ رکھیں ان میں جرائم پیشہ لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے کہا کہ کوئی ریڑھی بان ان کا عزیز رشتہ دار نہیں ہے جب بھی ان کے خلاف کاروائی کی جاتی یے تو سیاسی لوگ بیجا مداخلت کرتے ہیں ۔ کلرسیداں میں سہولت بازار میں توسیع کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن