واہ کینٹ (نامہ نگار) وارڈ نمبر ایک میں نہر اسٹاپ سے سکھومہیاں تک سٹرک پر ناجائزقبضہ انتظامیہ حرکت میں آئی ۔ ناجائز قابض کو جگہ خالی کرنے کا نوٹس ۔ نہر اسٹاپ تا سکھو مہیاں کروڑوں روپے کی لاگت سے وفاقی وزیر غلام سرور خان اور ایم پی اے ملک تیمور مسعود نے سٹرک کی تعمیر کا کام شروع کرایا تو لوکل گورنمنٹ کے عملہ نے بتا یا کہ سرکاری جگہ پر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور سٹرک کی چوڑائی مختلف مقامات سے کافی کم ہو چکی ہے جسکی اطلاع سول انتظامیہ کو بھی کر دی گئی ۔ انتظامیہ نے ناجائز قابیض کو فوری طور پر ناجائز قبضہ کرنے کا نوٹس دے دیا ہے تا کہ سٹرک کو جلد از جلد تعمیر کیا جا سکے۔
واہ کینٹ، نہر اسٹاپ تاسکھومہیاں سٹرک پر قبضہ خالی کرنے کا نوٹس
Nov 01, 2021