لاکھوں کے متعدد ڈاکے، موہلنوال میں شہریوں نے 2 ڈاکو پکڑ لئے

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں عدیل کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن کے علاقے میں وقاص کی دکان سے گن پوائنٹ 4لاکھ روپے، شالیمار کے علاقے میں عاصم سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں یعقوب کی دکان سے 2لاکھ 7ہزارروپے اور موبائل فون، لاری اڈہ کے علاقے میں عاکف سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، سمن آباد کے علاقے میں احمد سے 94 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ کے علاقے میں علی سے 70ہزار روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی کے علاقے میں صدیق سے 67 ہزار روپے اور دو موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میںحسنین سے 62ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ کے علاقے میں میثم سے 32ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے چوہنگ کے علاقے میں شرافت کے گھر سے5 لاکھ 90ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے بادامی باغ ، مصری شاہ اور شفیق آباد کے علاقوں سے تین کاریں، لوہاری گیٹ، شیراکوٹ اور لیاقت آبادکے علاقوں سے تین رکشے جبکہ شاہدرہ، ساندہ، لاری اڈہ، گلشن راوی، ملت پارک، شادباغ، داتا دربار، ہنجروال، گرین ٹاؤن اور اسلام پورہ کے علاقوں سے دس موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔دریںاثنائتھانہ سندر کی حدود موہلنوال میں دو ڈاکو تھیم پارک آفس میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے اور عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ گھروں سے باہر نکل آئے اور دونوں ڈاکوؤں کو دبوچ لیا۔ جنہیں خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں کی شناخت منڈی فیض آباد کے رہائشی احسان ولد رفیق اور عامر ولد شامد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کی گرفتار ڈاکوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...