لادی گینگ کے ہاتھوں ایک اور نوجوان قتل

شاہ صدر دین (خبر نگار) بدنام زمانہ لادی گینگ کے ہاتھوں ایک اور نوجوان قتل ہوگیا۔  ڈیرہ غازی خان تمن کھوسہ تمن لُنڈ میںلادی گینگ قتل ڈکیتی کی وارداتیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ دہشت گردی سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب لادی گینگ کے مجید جنڈو، مجاہد جندانی نے یعقوب بلوچ کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بستی پھتوانی کے رہائشی عاصم، یعقوب کے پاس لادی گینگ والوں کا آنا جانا رہتا تھا کسی بات پر لڑائی ہوئی جس کے نتیجہ لادی گینگ کے ارکان نے یعقوب کو قتل کردیا۔ ڈاکو مقتول کی کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...