عوام نئے کی بجائے پرانا پاکستان چاہتے ہیں: عبدالغفور حیدری

ریتڑہ، وہوا (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) عمران خان کی حکومت ملک میں خوشحالی کی بجائے بدحالی لے کر آئی ہے۔ نئے پاکستان میں غریب عوام کی زندگی خطرے میں پڑ چکی ہے۔ عوام نیا پاکستان کی بجائے پرانا پاکستان چاہتے ہیں۔ جس میں کم از کم عوام کی زندگی تو محفوظ تھی۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے المرکزالاسلامی داؤ موڑ کے مقام پر خواجہ مدثر المحمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ سلیکٹرز کی پسند و ناپسند کی بنیاد پر اقتدار میں آئے۔ عمران خان اور عمرانی ٹولہ نااہل اعظم ہے۔ بلندو بانگ دعوے کرنے والی موجودہ حکومت نے ساڑھے تین سال میں ملک کا حشر نشر کر کے رکھ دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...