بھارت اقلیتوں کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بن چکا ہے: شیخ عاصم مظہر

Nov 01, 2021

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے بھارت اقلیتوں کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بعد اب بھارت کے دیگر حصوں میں بھی مسلمانوں کو چن چن کر جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلمانوں کی عبادت گاہیں محفوظ نہیں،مساجد اور گھروں کو جلایا جارہا ہے ، ہندو انتہا پسند کھلے عام مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں جس پر عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی خاموشی معنی خیز ہے جو انکے بھارت نوا ز ہونے کا پتہ دے رہی ہے۔

مزیدخبریں