لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اہم ترین حکومتی ایجنڈاہے :اسلم خان شیروانی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ عام آدمی کی جان و مال ، عزت و آبرو کا تحفظ،مہنگائی کا خاتمہ اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کیساتھ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کے ذریعہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اہم ترین حکومتی ایجنڈاہے جس کی تکمیل کی خاطر پی ٹی آئی بھی حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔حکومت پسماندہ، نظر انداز کئے جانے والے علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے اور بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ حکومت کاہر قدم ملکی سلامتی وترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کی طرف اٹھ رہا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے، عوامی مسائل کا  تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

ای پیپر دی نیشن