شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدور شیخ عظیم جاوید اور میاں تنویراحمد نے بھارتی حکومت کے غیر مہذب اور قدامت پسندانہ رویے پر اظہار افسوس اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ عوام کے خلاف بھارتی مظالم کا اقوا م متحدہ نوٹس لے اور کشمیریوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے انکی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، کشمیریوں کو محصور کردیا گیا ہے ، ان سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے، نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر قتل کیا جارہا ہے خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں۔
اقوا م متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے :میاں ذیشان
Nov 01, 2021