یوٹیلیٹی سٹورز بنیادی اشیا کم نرخوں پر مہیا کرتا رہیگا :ترجمان

اسلام آباد(اے پی پی)ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز نے قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں متعدد برانڈز نے برانڈڈ اشیا جیسے چائے، دودھ، دلیہ کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے اس کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر عزم ہے کہ عوام الناس کو بنیادی اور برانڈڈ اشیا اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کرتا رہے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان اشیا کی قیمتوں میں پچھلے چھ ماہ سے اضافہ نہیں کیا گیا لیکن اوپن مارکیٹ میں برانڈز کی طرف سے ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن