ننکانہ:پٹرولنگ پولیس کی طرف سے عوام کی آگاہی کیلئے ہیلپ لائن 1124 کی تشہیری مہم کا آغاز

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پٹرولنگ آفیسر ننکانہ غیاث الدین کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ جاٹ نگر کے انچارج جاوید اقبال سب انسپکٹر اور اے ایس آئی محمد جمیل نے عوام الناس کی آگاہی کے لیے ہیلپ لائن 1124 کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا جس کے تحت بیٹ ایریا میں مختلف پبلک مقامات پر لیکچر اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان پٹرولنگ پولیس ننکانہ رانا عامر علی عامر نے بتایا عوام کو ہائی ویز پر سفر کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی گاڑی کی خرابی ، حادثہ کی صورت ، ڈکیتی یا فرسٹ ایڈ ہیلپ درکار ہو تو وہ 1124 ہیلپ لائن پر کال کرکے 24 گھنٹے پٹرولنگ پولیس کی خدمات لے سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن