چین نے صحراں میں وِنڈ پاور، فوٹو وولٹک منصوبے شروع کر د ئیے

بیجنگ(شِنہوا)ملک کے اعلی ترین اقتصادی منصوبہ ساز نے  کہا ہے  کہ  چین نے اکتوبر کے وسط سے اپنے صحرائی علاقوں میں بڑے وِنڈ پاور اور فوٹو وولٹک منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کے مطابق یہ منصوبے چین کے شمالی اندرون منگولیا اور چین کے شمال مغربی گانسو، چھنگ ہائی  اور ننگ شیا میں واقع ہیں، جن کی نصب شدہ صلاحیت تقریبا 3کروڑ کلوواٹس ہے۔    کمیشن نے کہا کہ وِنڈ اور فوٹو وولٹک توانائی کو فروغ دینے سے صحرائی علاقوں میں حیاتیاتی نظام کو بحال کرنے، مقامی معیشت کو فروغ دینے اور ملک کی کاربن کم کرنے کی کوششوں میں تعاون کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبے صحرائی علاقوں میں وِنڈ اور فوٹو وولٹک توانائی تیار کرنے کے لیے ملک کی فہرست میں شامل ہیں۔ اگر فہرست میں شامل تمام منصوبے مکمل ہو جاتے ہیں تو کل نصب شدہ صلاحیت 10کروڑ کلوواٹس تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...