صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا بینظیربھٹوہسپتال کااچانک دورہ

Nov 01, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا بے نظیربھٹوہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ ،وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمربھی موقع پر فوراپہنچ گئے۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بے نظیربھٹوہسپتال کے ڈینگی وارڈکادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈینگی کا شکارمریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ مریضوں نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدسے طبی سہولیات بارے اطمینان کااظہارکیا۔ وی سی پروفیسرڈاکٹرعمرنے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بے نظیربھٹوہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے دستیاب کی گئی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیربھٹوہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں۔ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے اس وقت 204 مریض زیرعلاج ہیں۔ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 90 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کامسلسل جائزہ لیاجارہاہے۔ صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کوتیزکردیاگیاہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے پر وی سی ودیگرانتظامیہ کوشاباش دی اور کہاکہ گذشتہ شب لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستروں میں اضافہ کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں