پیپلزپارٹی کی مافیاز زمینوں کو بنجر بناکر قبضے کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ 

کراچی (این این آئی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل گھوڑاباڑی کے آبادگاروں کسانوں کے وفد نے ملاقات کی اور مصنوعی پانی کی قلت پر صورتحال سے آگاہ کیا اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے گھوڑاباڑی میں کھاٹی واہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ ایم این اے عطا اللہ خان، ارسلان بروہی، پیر زمان شاہ جیلانی، امین اللہ موسی خیل، خاوند بخش جہیجو، نواب ابوبکر تالپور،ڈاکٹر مسرور سیال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔حلیم عادل شیخ نے مقامی متاثرین کو یقین دلایا کے ان کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی متاثرین نے حلیم عادل شیخ کو بتایا کہ پیپلزپارٹی نے گھوڑا باڑی میں کھاٹی شاخ کی چار یونین کائونسل کی دس ہزار ایکڑ سیراب زمین کو سازش کے تحت بنجر بنا دیا غریب کاشتکاروں کی زمینیں خریدنے کے لئے پیپلزپارٹی نے گھنونی سازش کے تحت گھاٹی شاخ کے کاشتہاروں کا پانی بند کروایا زمینیں غیر آباد ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے لوگوں نے سستے داموں غریبوں کی زمینیں خرید رہے ہیں اویس مظفر ٹپی کے آنے کے بعد سے ہمیں پانی نہیں ملا علی حسن زرداری نے شاخ بنانے کا جھانسا دیکر زمینیں بنجر بنا دیں گھوڑا باڑی کی چار یونین کونسل کی دس ہزار ایکڑ زمین اس شاخ سے سیراب ہوتی تھی ایک شازش کے تحت شاخ کے ٹیل کے حصے کو اوپر بنا کر کاشتکاروں کا پانی بند کیا گیا پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی حسن زرداری علاقے میں 2500 ایکڑ زمین سستے داموں خرید چکا ہے سات سالوں سے ہمیں پانی نہیں ملا زمینیں بنجر بن چکی ہیں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرپشن کا کیس اور غیر انسانی عمل ہے معاملے کو نیب اور عدالتوں میں لے جائیں متاثرین کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے غریب کاشتکاروں کو یوں برباد ہونے نہیں دیں گے کھاٹی شاخ کے مکین گزشتہ کئی سالوں سے پانی سے محروم ہیں کھاٹی واہ کے متاثرین چار سال سے سراپا احتجاج ہیں،پیپلزپارٹی کا کوئی رہنما نہیں آیا ورلڈ بئنک کے پروجیکٹ کے تحت کھاٹی واہ کو پکا بنانے کے نام پر کرپشن کی گئی پیپلزپارٹی نے کھاٹی واہ کے کاشتکاروں کو معاشی طور پر کنگال بنا دیا ہے ایک سازش کے تحت سیراب زمینوں کا پانی بند کروا کر زمینیں سستے داموں خریدی گئیں متاثرین کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ساتھ ہونے والی ناجائزی پر میں ہر فورم پر آواز اٹھاوں گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...