مسلم لیگ ن کے اکنامک ماڈل سے مہنگائی پھیلی :ہمایوں اختر 

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ نام نہاد ''تجربہ کار ''مسلم لیگ (ن) کے اکنامک ماڈل سے صرف تباہی پھیلی ، روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا اور جب وہ اپنی اصل سطح پر آیا تو قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 131میں پارٹی رہنمائوں سے ان کی رہائشگاہوں پر ہونے والی ملاقاتوںمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اخترخان نے سماجی شخصیت میاں سعید ڈیرے والے سے ان کے بھائی میاں جاوید علی ،اپنے دیرینہ ساتھی غفورکھوکھر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ ، راجہ ظفر اورراجہ سبحان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔مکہ کالونی کادورہ کر کے اہل علاقہ کو قبرستان کی اراضی کے حصول میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ اپوزیشن کو ملک اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،اپوزیشن نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کبھی کوئی مثبت تجویز نہیں دی بلکہ صرف سیاست چمکائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن