لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ حکومت کی مذہبی تنظیم سے بار بار کی وعدہ خلافی، جھوٹ اورمعاہدہ سے انحراف نے بدامنی کے حالات پیدا کیے۔ حکمران سیاسی بصیرت اور دانشمندی سے خالی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا ہوئی اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔مختلف وفود سے گفتگو میں کہا راستہ روکنا اور ملک کو نقصان پہنچانا افسوسناک ہے۔حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے تو اسے پائے تکمیل تک بھی پہنچانا چاہیے۔ ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔یہ حقیقت ہے کہ مغرب میں ہماری مذہبی سرگرمیوں کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔جبکہ توڑپھوڑ اور متشددانہ کارروائیاں ملکی معیشت ،سماجی اقدار اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔ہمیںصبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔
حکمران سیاسی بصیرت اور دانشمندی سے خالی ہیں:عبدالغفور راشد
Nov 01, 2021