لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے مہنگائی سے مزدوروں کے بچے بھوکے مرر رہے ہیں اور حکومت پنجاب اپنے وزراء اور مشیروں کے لئے نئی نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے رہی ہے۔ غریبوں کا خون نچوڑ کر اکٹھا کیاجانے والا ٹیکس عیاشیوں پر خرچ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چودھری محمد اسلم گل کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہر ماہ بجلی کے بلوں میں اضافہ آئے دن نت نئے ٹیکس،اب طویل لوڈ شیڈنگ کی نوید سنائی جارہی ہے جس سے فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو ں گے اور مزید مزدوروں کو فارغ کر دیاجائیگا۔