آئندہ بابر اعظم میچز میںبھی کسی سہل پسند ی کا شکار نہیں ہوں گے، بابر اعظم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گرین شرٹس ناقابل شکست رہنے کیلیے پراعتماد ہیں جب کہ کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ آئندہ میچز میں بھی کسی سہل پسندی کا شکار نہیں ہوں گے۔جمعے کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا، ایک مرحلے پر گرین شرٹس کو فتح کیلیے 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے 19 ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر مشن مکمل کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ویڈیو پیغام میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ کی قوت کو دیکھا جائے تو افغانستان نے توقع سے زیادہ رنز اسکور کیے مگر یہ کوئی بات نہیں میچز میں ایسا ہوجاتا ہے، کوشش کریں گے کہ آئندہ میچز میں اسی غلطیاں نہ ہوں کہ حریف کو اننگز کے آخری میں بھی واپسی کا موقع ملے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میرا رول یہی تھا کہ میچ کو آخر تک لیکر جائوں، اس وقت ضرورت محسوس کرتے ہوئے راشد خان کو اسٹروک کھیلا، کریڈٹ افغانستان کو بھی دوں گا انھوں نے اچھی بولنگ کی، انھیں بہترین بولرز کی خدمات حاصل ہیں، افغانستان کے خلاف جیت کا کریڈٹ آصف علی کو جاتا ہے انھوں نے میچ ایک اوور میں ہی ختم کردیا، جارح مزاج بیٹسمین نے گزشتہ دونوں میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، آصف علی اسی پاور ہٹنگ کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، باحیثیت کپتان بہت اعتماد ملتا ہے کہ ٹیم میں مشکل صورتحال میچ جتوانے والے کھلاڑی موجود ہیں۔بابر اعظم نے شائقین سے درخواست کی کہ اچھے اور برے وقت میں آپ کی سپورٹ چاہیے جو کہ آپ کرتے بھی ہیں لیکن جب کسی کھلاڑی کا برا وقت ہوتا ہے تب آپ اس کو سپورٹ کریں تو کھلاڑی بھی زیادہ اعتماد کے ساتھ اچھا پرفارم کر کے دکھا ئیں گے، کوشش کریں گے کہ کسی سہل پسندی کا شکار نہ ہوں اور آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں۔

ای پیپر دی نیشن