لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نوجوان کرکٹر کو ریورس سوئپ کرنے کا طریقہ سکھادیا۔نوجوان نے بتایا کہ وہ ریورس سوئپ مارنے جاتے ہیں تو ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوجاتے ہیں‘ ایسا طریقہ بتادیں کہ ریورس سوئپ کرنے جاؤں توآؤٹ نہ ہوں۔لیجنڈ بلے باز نے نوجوان کو بتاتے ہوئے کہا کہ جب آپ ریورس سوئپ مارنے جائیں تو بیٹ اوپر اٹھا ہونا چاہیے اور آپ ریورس سوئپ کیلئے پہلے سے تیار ہوں۔ایسا نہ ہو کہ بال گر جائے اس کے بعد آپ ریورس سوئپ کرنے جارہے ہیں کیونکہ اس صورت میں آؤٹ ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اگر آپ نے سوئچ ہٹ مارنی ہے تو اس کیلئے بھی وقت درکار ہوتا ہے اور فوراً ہی خود کو اس پوزیشن میں ڈھالنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ یونس خان اپنے دور میں سوئپ اور ریورس سوئپ سے کھیلتے ہوئے باؤنڈری حاصل کرلیتے تھے۔
یونس خان نے نوجوان کو ’ریورس سوئپ‘ کا طریقہ سکھا دیا
Nov 01, 2021