لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی سی بی میں ریوڑکی طرح کرکٹ ہو رہی ہے۔ افغانستان کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔ ہر کرکٹ ٹیم اپنے ملک کیلئے کھیل رہی ہے کیونکہ کھلاڑیوں کیلئے سب سے زیادہ اہم ملک ہونا چاہیے۔ میں دماغ سے کرکٹ کھیلتا تھا اور پہلے ہی سوچ لیتا تھا کہ باؤلر کیا کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ریوڑ کی طرح کرکٹ ہو رہی ہے۔ ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم نے جو لڑکے لیے اس میں کتنے لڑکے ملک کیلئے کھیل پائیں گے۔ افغانستان کی ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور افغانستان کے لوگ اچھی کرکٹ کیساتھ فٹبال بھی کھیلتے ہیں۔ میں نے کہا تھا کہ جو بھی ٹاس جیتے گا وہ پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کریگا کیونکہ شام کے وقت بال سوئنگ نہیں ہوتی۔ سیمی فائنل میں اچھی ٹیمیں ہوں گی۔ نیوزی لینڈ ایک روزہ کرکٹ بہت اچھی کھیل رہا ہے اور نیوزی لینڈ اب اٹیکنگ کرکٹ کھیلتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو پریشر نہیں لینا چاہیے اور گھبرانا نہیں ہے۔ کھلاڑیوں سے کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے اور پورا پاکستان آپ کیساتھ ہے۔