کراچی (سٹی نیوز)لیبر پرکٹیشنر فرنٹ کے رہنمائوں ارشد محمود، منان باچا، ملک نفیس، محمود حسین ایڈوکیٹ لیبر رہنما نادرخان نیازی اور انورخان سواتی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا گیا اور انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ کے اجرا نے مزدوروں کو وزارت قانون اور وزارت محنت سے محروم کرکے وزارت سمندر پار پاکستانی کے تحویل دیکر مزدور طبقے کو سمندر برد کرنے کا گھنائونا عمل کیا ہے جس میں نام نہاد سیاست دان، نام نہاد لیبر لیڈران اور عدلیہ یکساں طور پر ملوث ہیں اس قبل بھی مزدوروں کوکمزور کیا گیا اس کے بعد مزدوروں میں سیاسی۔ لسانی اور فرقہ وارانہ وینگز بناکر تباہ و برباد کیاگیا اور اب سمندر پار پاکستانی وزارت کے ماتحت کرکے سمندر برد کیا جارہاہے اور اس پر تمام نہاد سیاسی ٹھیکیداروں اور پیدائشی، موروثی نام نہاد لیبر لیڈروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ حکمران قوتیں ان معملات کا فوری حل نکالے۔