دنیا اور آخرت میں کامیابی سیرت النبیؐ پر عمل پیرا میں ہے، مفتی وسیم ضیائی

کرا چی (   سٹی نیوز    )بر کا تی فاونڈیشن کے تحت سا لا نہ جلسہ میلا دالنبی ﷺ سے مدا رس البر کا ت کے نا ظم اعلیٰ رونق اہلسنت استا د العماء مفتی وسیم ضیا ئی ضلعی نگر ا ں، مولانا اقبا ل قا د ر ی ،آصف خا ن ،مو لا نا اظہر قادری ، عبداللہ کامل نے اظہا رخیا ل کر تے ہوئے کہا کہ حضور رﷺ فرما تے ہیں کہ جس نے میری امت کے کسی شخص کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی جس نے میرے امتی کا دل خو ش کیا تو اس نے میرا دل خوش کیا ، آپ ﷺ کا نو ر حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر پا ک لو گو ں سے منتقل ہو تا ہو ا آپ کے والد حضرت عبداللہ تک پہنچا۔ صحا بہ کرا م رضی اللہ تعا لیٰ عنہااللہ اوررسو ل اللہ ﷺ کی محبت پر کسی کی محبت غا لب نہیں آنے دیتے تھے ۔ صحا بہ کا ر تبہ یہ ہے کہ کو ئی غوث قطب ولی رات دن عبا دت کر نے وا لا ان کے برابر نہیں ہو سکتا ۔ سا ری مخلو ق اللہ تعا لیٰ کی تعر یف کر تی ہے اور اللہ تعا لیٰ خو د نبی کریم ﷺ پر درودوسلا م بھیجتا ہے ۔ آپ ﷺ سے لا محد ودمحبت کر نے والے اللہ کے رسول ﷺ کی قربت حا صل کر لیتے ہیں اور انہیں زیا رت بھی نصیب ہو تی ہے ۔نبو ت کا جھو ٹے دعویٰ کر نے والا قذا ب ہے اسی طرح جھوٹی ولا یت کا دعویٰ کر نے والا بھی گنا ہگا ر ہے ۔انہو ںنے کہا کہ عید میلا د النبی ﷺ کی خو ب خوب خو شیا ں منا ئی جا ئیں کیو نکہ یہ با عث بر کت اور رحمت ہے ۔سیرت مصطفی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کا میا بی حا صل کر سکتے ہیں۔مفتی وسیم ضیا ئی نے مزید کہا کہ ہو شر با مہنگا ئی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے حکمرا ن ہو ش کے نا خن لیں ۔غر یب عوام مہنگا ئی کے طوفا ن کی زد میں ہے اور حکمران خواب خر گوش کے مزے لو ٹ رہے ہیں بیروزگا ری کا عفریت سر چڑ ھ کر بو ل رہا ہے مہنگا ئی کی چکی پسی عوام سے آٹا ، چینی ، دالیں ، اجنا س ، گھی ، تیل مہنگا کر کے عوام کا تیل نکا ل دیا اور منہ سے نوا لہ بھی چھین لیا گیا ۔جو عوام سے سراسر ظلم ہے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر مسلسل گیس بجلی پٹرول مہنگا کر کے قو م کو عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ۔ ملک کے بد ترین حالات میں بہتری صرف اور صرف آقا ئے دو جہاں کے نظام مصطفی کے نفاذ میں ممکن ہے۔ عاشقان مصطفی عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے پہرے دار ہیں اور اس کے لئے ان کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ موجودہ حکمران عالمی اداروں سے خاص کر IMFسے معاہدہ ختم کر کے عوام کو گراں فروشی، مہنگائی کی زنجیروں سے آزاد کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن