ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

Nov 01, 2021

کراچی(این این آئی)کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے 2 شہریوں کو لوٹ لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ۔لوٹ مار کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کنارے کھڑے 2 دوست باتوں میں مصروف تھے کہ نقاب پوش 2 ملزمان آئے جن میں سے 1 نے اسکول بیگ پہن رکھا تھا۔ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترا اور اسلحہ دکھا کر دونوں شہریوں سے نقد رقم، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔دونوں ملزمان واردات انجام دینے کے بعد با آسانی فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں