ایس آئی یو ٹی میں چھاتی کے  کینسر سے متعلق آگہی تقریب

Nov 01, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کے سلیمان داؤد آڈیٹوریم میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد آگاہی دینا تھا کہ خواتین اپنی چھاتی کا خود معائنہ کیسے کریں اور انہیں کب ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ، اسکریننگ پروٹوکول کی وضاحت کی گئی اور بیماری سے متعلق من گھڑت مفروضوں پر روشنی بھی ڈالی گئی۔یہ تقریب ایس آئی یوٹی اور کنیکٹ ہیئر جو کہ قوت سماعت سے محروم افراد کوہاتھوں کے اشاروں کی زبان کے لئے تربیت فراہم کرتی ہے کے اشتراک سے ترتیب دی گئی تھی۔ اس موقع پرایس آئی یو ٹی کے شعبہ چھاتی کے کینسر کے ماہرین نے اس مہلک مرض پر روشنی ڈالی اور ان کی  ترجمانی کیلئے  اشاروں کی زبان کے ماہرین نے شرکا جن میں  قوت سماعت سے محروم افراد  اور ایس آئی یو ٹی کی خواتین سٹاف ممبران، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھے کو کینسر کی بیماری کے حوالے سے آگاہی دی۔

مزیدخبریں