تعلیماتِ نبویؐ سے اپنی ذات کو مزین کرنے کی ضرورت ہے،پیر نقیب الرحمن  

 راوالپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) دربارِ عا لیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے آقا و مولاؐ  محسنِ اعظمِ انسانیت بن کر تشریف لائے، آج ان ہی نورانی تعلیماتِ نبویؐ سے ہمیں اپنی ذات کو مزین کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا کردار کسی طور پر بھی ہمارے پیارے اور سلامتی والے مذہب اسلام کی جانب انگلی اٹھانے کا باعث نہ بنے۔ ہم فتنوں ، جھگڑوں اور فساد کو ختم کر کے ہر طرف خیر کی فضا قائم کرنے والوں اور مخلوقِ خدا کو نفع پہنچانے والوں میں شامل ہوں۔ خانقاہوں، درگاہوں اور اولائے امت نے انہی نورانی تعلیماتِ نبویؐ کے ذریعے بے شمار مخلوقِ خدا کی زندگیوں کو رنگا اور انہیں دائرہِ اسلام میں داخل کر لیا۔ حضور نبی رحمتؐ کے میلاد پاک کے ارفع و اعلیٰ ماہِ مبارک میں ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہماری زندگیاں شریعتِ مطہرہ کے تابع گزریں اور ہم دین میںپورے کے پورے داخل ہو جائیں۔ہمارا کردار ا پنے پیارے دین کے سپاہی و سفیر کی طرح کا ہونا چا ہئے جسے دیکھ کر یہ کشش محسوس ہو کہ یہ کیسا خو بصو رت دین ہے جس کے ماننے والے ایک دوسر ے کے کام آنے والے، دکھ درد میں ایک دوسری کی ڈھارس بند ھانے والے اور اپنے وجود سے کبھی کسی کو تکلیف نہ پہنچانے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن