اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شہزا د ٹاؤن پولیس نے غیر قانونی بورنگ کرکے پانی ٹینکروں میں فروخت کرنے اور ڈائر یکٹر واٹرسپلائی کیساتھ کارسرکارمیں مذاحمت کے الزامات کا مقدمہ درج کرلیاڈائریکٹر واٹرسپلائی عرفان عطا ء نے پولیس کوبتایاکہ قیصر اور بشارت نے غیرقانونی بورنگ کررکھی ہے جس سے ٹینکروں میںپانی فروخت کرتے ہیں منع کیاتو وہ جھگڑنے لگے اور دھمکیاں دیتے ہوئے کارسرکارمیں مداخلت کا ارتکاب کیا ۔