اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی اداے(سی ڈی اے)میں طویل المدتی منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث سی ڈی اے نے سیکٹر ایچ 16میں نئی عارضی ڈمپنگ سائیٹ بنالی۔ قبل ازیں سیکٹر ایچ 12، سنگجانی اور سیکٹر آئی 12 میں عارضی طورپر کوڑا تلف کیا جاتارہاہے۔ وفاقی ترقیاتی ادار ے (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے نئی ڈمپنگ سائیٹ کی دریافت تک سیکٹر ایچ 16کو عارضی طور پر کوڑے کا ڈھیر بنانے کے منصوبے عملی طورپر کام شروع کردیا ہے گزشتہ روز ممبر ایڈمن نے اسلا م آباد میں کوڑے کرکٹ تلف کرنے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی ڈی اے نے وفاقی دارلحکومت کے شہری و دیہی علاقوں کا کوڑا ایک مربوط نظام کے تحت اٹھانے اور اسے نئے سیکٹر میں ڈمپ کرنے کا کام شروع کردیا ہے قبل ازیں سی ڈی اے اسلام آباد کا کوڑا سیکٹر ایچ 12، سنگجانی اور پھر سیکٹر آئی 12میں عارضی طور پر تلف کرتا رہاہے جہاں نہ صرف زیر زمین پانی کو زیر یلا کردیا گیا ہے بلکہ سائل لیول ہی تباہ ہو کررہ گیا ہے سی ڈی اے میں ڈمپنگ سائیٹ کے حوالے سے انتظامیہ 60سال گزرنے کے باوجود بھی تاحال کوئی طویل مدتی منصوبہ نہیں بناسکی ہے ہرسال ایک نئے سیکٹر کو خراب کرنے لیے اسے کوڑے دان میں تبدیل کردیا جاتاہے ایک طرف انتظامیہ کا دعوی ہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کی تعمیر وترقی کے لیے 7ارب روپے خرچے ہیں لیکن کوڑ ے کی کولیکشن اور اس کو تلف کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی منصوبہ سنجیدگی سے نہیں بنایا جارہاہے۔
سی ڈی اے نے سیکٹر ایچ 16میں نئی عارضی ڈمپنگ سائیٹ بنالی
Nov 01, 2021